جیک کیلس کی ”ٹرانسفورمیشن پالیسی“ پر تنقید ،خود کو جنوبی افریقی کہلاکر شرمندگی محسوس کر تا ہوں:کیلس

جیک کیلس کی ”ٹرانسفورمیشن پالیسی“ پر تنقید ،خود کو جنوبی افریقی کہلاکر ...
جیک کیلس کی ”ٹرانسفورمیشن پالیسی“ پر تنقید ،خود کو جنوبی افریقی کہلاکر شرمندگی محسوس کر تا ہوں:کیلس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس نے ”ٹرانسفورمیشن پالیسی“ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو جنوبی افریقی کہلانے میں شرم محسوس کرنے لگے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیکس کیلس نے ٹرانسفورمیشن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس صورتحال میں انہیں خود کو ’جنوبی افریقی‘ کہلاتے ہوئے شرمندگی محسوس ہورہی ہے۔
جیک کیلس کے اس اقدام کے بعدحکومت نے کرکٹ سمیت 4 ملکی اسپورٹس باڈیز کے کم از کم ایک برس تک کسی بھی بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
کیلس نے کہا تھا کہ وزیر کھیل فیکیل مابولا نے ملکی کھیلوں میں سیاہ فام پلیئرز کے لیے مختص کوٹے کا ہدف پورا کرنے میں ناکامی پر کرکٹ، رگبی، نیٹ بال اور ایتھلیٹکس باڈیز کو یہ سزا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیئے، ڈیل اسٹین نے بھی کیلس کے بیان کو ری ٹویٹ کیا جب کہ پیٹ سمکاکس نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ سوئمنگ اور گالف پابندی سے کیسے بچ گئے۔

مزید :

کھیل -