ایک زمانے میں پونے سے گھر جانے کیلئے ٹیکسی کا کرایہ تک نہیں تھا: ٹنڈولکر

ایک زمانے میں پونے سے گھر جانے کیلئے ٹیکسی کا کرایہ تک نہیں تھا: ٹنڈولکر
ایک زمانے میں پونے سے گھر جانے کیلئے ٹیکسی کا کرایہ تک نہیں تھا: ٹنڈولکر

بمبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھاررتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ ایک زمانے میں انکے پاس پونے سے بمبئی واپسی پر گھر جانے کیلئے جیب میں ٹیکسی کا کرایہ تک نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے لیجنڈ بلے باز اور آئی پی ایل میں بمبئی انڈینز کے مینٹور سچن ٹنڈولکر نے اپنے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک زمانے میں انڈر15 میچ کھیلنے کے بعد پونے سے بمبئی جانے کے لئے میں دادر ریلوے سٹیشن اترا او میرے پاس 2 بیگز بھی تھے لیکن سٹیشن سے گھر جانے کے لئے ٹیکسی کا کرایہ نہیں تھا اور پیدل گھر تک سفر کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ لٹل ماسٹر کا خطاب پانے والے سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکرکو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اور رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے اور انھوں نے 2013 میں کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...