ابرار الحق کا البم’’ بلو ریٹرن‘‘ ریلیز سے قبل ہی مقبول

ابرار الحق کا البم’’ بلو ریٹرن‘‘ ریلیز سے قبل ہی مقبول
ابرار الحق کا البم’’ بلو ریٹرن‘‘ ریلیز سے قبل ہی مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی)پائریسی کے خلاف مہم میں طلبہ بھی شریک ہوگئے۔ ابرار الحق کا البم بلو ریٹرن لانچ سے قبل ہی طلبا و طالبات میں مقبول ہوگیا۔ البم اے آر وائی میڈ ان پاکستان کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ورسٹائل گلوکار ابرار الحق کے نئے البم بلو ریٹرن نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی دھوم مچا دی ہے۔ لاہور میں سپیرئیر یونیورسٹی کے طلبا نے ابرار الحق کا پر تپاک استقبال کیا، ابرار الحق کے گانے گائے، بھنگڑے ڈالے اور ابرار الحق سے پاسز حاصل کیے۔گلوکار ابرار الحق نے اے آر وائی کی کاوش میڈ ان پاکستان کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے آنے والے البم میں بلو واپس آ رہی ہے۔البم بلو ریٹرن معیاری میوزک کے ساتھ ساتھ اے آر وائی کی پائریسی کی روک تھام اور عام آدمی کا پاکستان مہم میں ایک اہم قدم ہے۔

مزید :

تفریح -