امریکی فوج کا فضائی حملوں میں داعش کی 80 کروڑ ڈالرکی نقدی تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی فوج کا فضائی حملوں میں داعش کی 80 کروڑ ڈالرکی نقدی تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکی فوج کا فضائی حملوں میں داعش کی 80 کروڑ ڈالرکی نقدی تباہ کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی فوج نے کہا ہے کہ فضائی حملوں میں داعش کی 80 کروڑ ڈالر تک نقدی تباہ کی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق داعش کے خلاف امریکا کی سربراہی میں قائم اتحاد کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل پیٹر گیسٹن نے کہا ہے کہ تنظیم کے نقدی رکھنے والے سٹورز پر 20 کے قریب فضائی حملے کیے گئے۔انھوں نے کہا ہے کہ صرف عراقی شہر موصل میں ایک حملے میں اندازاً 15 کروڑ ڈالر کی نقدی تباہ کر دی گئی ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ داعش کے خلاف لڑنے والی فورسز کو تنظیم کے ایک مکان میں موجود اس کمرے کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی جہاں نقدی رکھی گئی تھی اور اس کمرے کو فضا سے بم حملے میں تباہ کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تباہ کی جانے والی رقم کے بارے میں بالکل درست معلومات ملنا تو مشکل ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق یہ رقم 50 کروڑ سے 80 کروڑ ڈالر تک ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس کے مطابق تنظیم کو اس وقت نقد رقم کی کمی کا سامنا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اس نے گاڑیاں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں اوران کے حوصلے پست ہو رہے ہیں۔امریکی جنرل کے مطابق عراق اور شام میں داعش میں شامل ہونے کے لیے آنے والے جنگجوؤں کی تعداد کم ہو کر اب 200 ماہانہ کے قریب رہ گئی ہے جو ایک برس قبل00 15 سے 2 ہزار کے قریب تھی۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...