وزیر اعظم سے لیگی ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوام کی زندگی میں انقلاب لانے کیلئے پر عزم ہیں: نواز شریف

وزیر اعظم سے لیگی ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوام کی زندگی میں انقلاب لانے ...
وزیر اعظم سے لیگی ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوام کی زندگی میں انقلاب لانے کیلئے پر عزم ہیں: نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا، ندیم عباس اور ملک ابرار نے ملاقات کی ہے جس میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرے گی عوام کی زندگی میں انقلاب لانے کیلئے پر عزم ہیںاپنی توانائیاں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں صرف کررہے ہیں۔ ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں ملک کی معاشی اور سکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی جبکہ حکومت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کردیا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...