ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں کل آئی پی ایل میں پنجہ آزما ہونگی

ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں کل آئی پی ایل میں پنجہ آزما ...
ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں کل آئی پی ایل میں پنجہ آزما ہونگی

  

ممبئی (اے پی پی)انڈین پریمیئر لیگ میں جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے بھارت میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں جمعرات کو واحد میچ دہلی ڈیئر ڈیولز اور گجرات لائنز کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم کی قیادت ظہیر خان کر رہے ہیں۔ گجرات لائنز کی قیادت کے فرائض سریش رائنا کر رہے ہیں۔ 29 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، گجرات لائنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے مابین کھیلاجائے گا۔ ممبئی انڈینز کو دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 22 مئی کو آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ون 24 مئی، ایلیمنیٹر 25 مئی، 27 مئی کو کوالیفائر ٹو جبکہ 29 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔

مزید : کھیل