بھارتی ڈائریکٹر کبیر خان کا کراچی ائیرپورٹ پر گھیراﺅ، شہریوں نے جوتے دکھائے، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

بھارتی ڈائریکٹر کبیر خان کا کراچی ائیرپورٹ پر گھیراﺅ، شہریوں نے جوتے ...
بھارتی ڈائریکٹر کبیر خان کا کراچی ائیرپورٹ پر گھیراﺅ، شہریوں نے جوتے دکھائے، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے فلم ڈائریکٹر کبیر خان کے خلاف شہریوں نے کراچی ائیرپورٹ پر احتجاج کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

کبیر خان کراچی ائیرپورٹ پر پہنچے تو شہریوں نے ان کا گھیراﺅ کر لیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کیساتھ ساتھ انہیں جوتے بھی دکھائے۔ اس موقع پر شہریوں نے کبیر خان کو پاکستان آنے کی دعوت دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ کبیر خان کی کراچی آمد کے خلاف شہریوں نے گزشتہ روز بھی احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ کبیر خان نے پاکستان مخالف فلموں کی ڈائریکشن بھی دے رکھی ہے جن میں ”فینٹم“ اور ”ایک تھا ٹائیگر“ شامل ہیں اور ان فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد ہے۔

مزید : تفریح