ایشوریا نے سلمان خان کو اولمپک میں خیرسگالی سفیر مقرر کرنے کی حمایت کردی

ایشوریا نے سلمان خان کو اولمپک میں خیرسگالی سفیر مقرر کرنے کی حمایت کردی
ایشوریا نے سلمان خان کو اولمپک میں خیرسگالی سفیر مقرر کرنے کی حمایت کردی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی میں دبنگ خان اور ایشوریا خان کے درمیان محبتوں کے قصوں زبان زد عام تھے لیکن جب ایشوریا پیا گھر سدھار گئیں تو یہ قصے بھی یاد ماضی بن کر رہ گئے لیکن دونوں کے دل میں ایک دوسرے کےلئے جگہ اب بھی موجودہے جس کا ثبوت ایشوریا رائے نے سلمان خان کی اولمپک میں خیر سگالی کے سفیر کی تقرری کی حمایت کرکے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو بھارتی حکومت نے جب سے ریو اولمپک میں بھارت کی نمائندگی کے لیے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا ہے تب سے بعض حلقوں کی جانب سے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں شوبز سمیت دیگر اہم شخصیات بھی دبنگ خان کی مخالفت پر اتر آئی ہیں۔ایسے میں کچھ لوگوں نے سلمان خان کی حمایت بھی کی ہے جن میں سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ سلمان خان کا ریو اولپمک کے لیے بطور خیر سگالی کے سفیر کا انتخاب ایک درست فیصلہ ہے کیونکہ اگر کوئی شخص ملک میں اچھا کام کررہا ہے تو اسے پورا حق ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے اور ایسے ہر شخص کی حمایت کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شوبز سے تعلق رکھتا ہے تو یہ شاندار موقع ہے اوراسے آگے بڑھانا چاہیے۔

مزید : تفریح