وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع،پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن، ملکی سیاسی و سلامتی صورتحال، بجٹ پر غور کیا جائے گا

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع،پاناما لیکس پر جوڈیشل ...
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع،پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن، ملکی سیاسی و سلامتی صورتحال، بجٹ پر غور کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں وفاقی وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی شریک ہیں۔ اجلاس میںپاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی ملکی سلامتی و سیاسی صورتحال اور اس پر قائم کیے جانے والے جوڈیشل کمیشن اور بجٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم نواز شریف جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں آئندہ 3 سال کا بجٹ سٹرٹیجی پیپر غور کےلئے پیش کیا جائے گا جبکہ مالی سال 17-2016 کی بجٹ تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 8 فیصد زیادہ رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ شرح نمو کا ہدف4 اعشاریہ 7 فیصد رکھے جانے کا امکان ہے ۔ جی ڈی پی کے تناسب سے بجٹ خسارہ 3 فیصدتک لانے کی تجویزپیش کی جائے گی اور افراط زر کی شرح 5 فیصد تک لانے کی تجویزپیش کیے جانے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کا حجم 660 ارب، دفاعی بجٹ میں 12 اضافے کے بعد 860 ارب روپے جبکہ آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی مدمیں 100 ارب روپے اضافی رکھے جانے کاامکان ہے۔

مزید :

قومی -