ایان علی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام ے4 مئی تک جواب طلب

ایان علی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام ے4 مئی تک ...

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام سے چار مئی تک جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس احمد علی شیخ نے ماڈل ایان علی کی توہین عدالت سے متعلق درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے یا نہیں، جس پر وکیل قادر مندوخیل نے موقف اختیار کیا نام ہٹانے یا نہ ہٹانے سے آگاہ نہیں کیا گیا، تاہم ملک سے باہر بھی نہیں جانے دیا جارہا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے ایف بی آر کی درخواست پر ماڈل ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈال دیاہے۔ جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام سے چار مئی تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...