وزیراعظم کا دورہ مانسہرہ، ہزارہ یونیورسٹی اور بوائز ہاسٹل 2 دن بند رہے گا، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم کا دورہ مانسہرہ، ہزارہ یونیورسٹی اور بوائز ہاسٹل 2 دن بند رہے گا، ...
وزیراعظم کا دورہ مانسہرہ، ہزارہ یونیورسٹی اور بوائز ہاسٹل 2 دن بند رہے گا، نوٹیفکیشن جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مانسہرہ  (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے دورہ مانسہرہ اور جلسے کے باعث ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور ہوسٹل 2دن کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کل مانسہرہ جائیں گے جہاں وہ ہزارہ یونیورسٹی کی گراﺅنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ سے ایک روز قبل ہی سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر پر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور بوائز ہاسٹل بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور لڑکوں کو بدھ کی شام چار بجے تک ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید : مانسہرہ