پاناما لیکس کی خبروں میں نواز شریف کا نام،آئی سی آئی جے نے غلطی تسلیم کرکے واپس لے لیا

پاناما لیکس کی خبروں میں نواز شریف کا نام،آئی سی آئی جے نے غلطی تسلیم کرکے ...
پاناما لیکس کی خبروں میں نواز شریف کا نام،آئی سی آئی جے نے غلطی تسلیم کرکے واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاناما لیکس کی خبروں میں نواز شریف کا نام شامل ہونے پر آئی سی آئی جے نے غلطی تسلیم کرکے نام فہرست سے خارج کردیااور واضح کیاہے کہ ایڈیٹنگ میں کوتاہی کی وجہ سے خبر میں ایک جملہ غلط چلاگیا، آف شور کمپنیاں وزیراعظم نواز شریف کے بچے چلاتے ہیں۔ پاناما پیپرز کے ذریعے تہلکہ مچانے والی تنظیم آئی سی آئی جے نے وضاحت کی ہے کہ 21 اپریل 2016ءکو حسن نواز اور حسین نواز کے نام اپ ڈیٹ کردئیے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس نے وضاحت کی ہے کہ یہ پیشرفت ن لیگ کے رکن پارلیمنٹ دانیال عزیز کی جانب سے آئی سی آئی جے کو کی جانے والی شکایت کے بعد سامنے آئی۔ آئی سی آئی جے واضح کیا کہ شکایت سامنے آنے کے بعد ویب سائٹ پر موجود تمام غلطیاں ٹھیک کردی گئی ہیں ۔ دانیا ل عزیز نے شکایتی خط میں موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعظم کے تذکرے میں غلطی کی گئی۔ آئی سی آئی جے کو جاری کئے جانے والے خط میں لکھا گیا ہے کہ ادارے کی رپورٹ میں محمد نواز شریف کا حوالہ دیا جانا عناد پر مبنی اور بے بنیاد ہے، وہ پاکستان کے وزیراعظم بھی ہیں۔
خط میں لکھا گیاتھا کہ آپ کی طرف سے جاری ہونے والی خبروں کے مواد میں متعدد تصادات اور غلطیاں ہیں، بے شک اس امر میں بدنیتی ہی شامل ہوسکتی ہے تاکہ وزیراعظم پاکستان کو بدنام کیا جائے۔ اس سب کا حتمی مقصد پاکستان کے جمہوری طور پر منتخب شدہ رہنما اور حکومت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے تاکہ پراپیگنڈہ پھیلا کر ذاتی مقاصد حاصل کرنے والوں کو فائدہ ہو۔

مزید :

قومی -