میری کابینہ میں نصف خواتین ہونگی: ہیلری کلنٹن

میری کابینہ میں نصف خواتین ہونگی: ہیلری کلنٹن
 میری کابینہ میں نصف خواتین ہونگی: ہیلری کلنٹن

  

واشنگٹن (آن لائن) امریکی ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے ان کی نصف کابینہ خواتین پرمشتمل ہو گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹاﺅن ہال میں مباحثے کے دوران ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا میں ایک ایسی کابینہ کے حق میں ہوں جو امریکہ کا چہرہ ہو اور پچاس فیصد امریکی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا خواہ نائب صدر ہو ،کابینہ کے ارکان یا وائٹ ہاﺅس کا سٹاف میر ی ترجیح خواتین ہوں گی۔

مزید : بین الاقوامی