اگلے 7روز تک کراچی میں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں : محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اگلے 7روز تک کراچی میں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں : محکمہ موسمیات نے نوید ...
اگلے 7روز تک کراچی میں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں : محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام ا ٓباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان تاہم آج(رات) گلگت بلتستان اور کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے.
اپنے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصًا پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا اورخشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی کا سلسلہ جلدمکمل کرلیں۔
آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔اگلے سات روز کے دوران کراچی میں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،مظفرآباد ڈویژن اوراسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کالام 18،مالم جبہ 13، پٹن08،مظفرآباد 05، لوئیر دیر، میرکھانی 03، چترال 02 ، پارہ چنار، دروش، پشاوراور مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:جیکب آباد44، شہید بینظیر آباد،سکھر 43، میرپور خاص، دادو، سبی، لاڑکانہ، رحیم یار خان، پڈعیدن، چھور میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24، پشاور 18، کراچی 26، کوئٹہ اور گلگت میں 09 ، اسلام آباد 20اور چترال میں 08ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -