آپ کی ہتھیلی پر اس لکیر پر کامطلب کیا ہوتاہے،انتہائی دلچسپ معلومات

آپ کی ہتھیلی پر اس لکیر پر کامطلب کیا ہوتاہے،انتہائی دلچسپ معلومات
آپ کی ہتھیلی پر اس لکیر پر کامطلب کیا ہوتاہے،انتہائی دلچسپ معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ہاتھ کی لکیریں آپکی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہیں۔ اگرچہ یہ ایک پیچیدہ علم ہے لیکن ہتھیلی کی نمایاں ترین لکیر کی مدد سے شخصیت کے بارے میں چند اہم اور بنیادی باتوں کا اندازہ ہر کوئی بآسانی لگا سکتا ہے۔ ’دل کی لکیر‘ شہادت یا درمیان والی انگلی کی بنیاد سے شروع ہو کر چھوٹی انگلی کی طرف جاتی ہے اور اسی کی مدد سے آپ اپنے بارے میں اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

اگر دل کی لکیر درمیان والی انگلی کے بالکل نیچے یا شہادت کی انگلی کے نیچے شروع ہو رہی ہے تو دونوں صورتوں میں آپ پیدائشی طور پر قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ آپ پر عزم، زہین، آزاد مزاج اور فیصلہ سازی کی صلاحیت سے مالا مال ہیں۔ آپ جلدی جذباتی بھی نہیں ہوتے۔
اگر یہ لکیر درمیان والی انگلی اور شہادت کی انگلی کے درمیان شروع ہوتی نظر آتی ہے تو آپ حساس شخصیت کے مالک ہیں اور لوگ آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں۔ آپ فیصلہ کرتے ہوئے اپنی عمومی دانش کو استعمال کرتے ہیں۔ آپ میں ہچکچاہٹ اور جھجک بھی پائی جاتی ہے لیکن آپ ایک قابل بھروسہ شخصیت کے مالک ہیں۔
اگر دل کی لکیر شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان شروع ہوتی ہے تو آپکی شخصیت جذبات، محسوسات، محبت، شفقت اور نرم دلی سے عبارت ہے۔ آپ بہت شفیق اور خیال رکھنے والے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -