جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کا الزام، علیم خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا

جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کا الزام، علیم خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلیم خان نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

علیم خان کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ سپیکر ایاز صادق کی درخواست قابل سماعت ۔ 180 لوگوں کے حلف ناموں کو بغیر تحقیق کے جھوٹا قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ٹربیونل یا الیکشن کمیشن نے بھی حلف نامے جمع کرانے والوں کو نہیں سنا۔ تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حلف نامے علیم خان نے نہیں جمع کرائے بلکہ ووٹرز نے انفرادی طور پر جمع کرائے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...