حکمران کرپٹ ہوں تو ملکی خزانہ دو گنا نہیں ہوتا: احسن اقبال

حکمران کرپٹ ہوں تو ملکی خزانہ دو گنا نہیں ہوتا: احسن اقبال
حکمران کرپٹ ہوں تو ملکی خزانہ دو گنا نہیں ہوتا: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحقیق اور علم سے دوری نے مسلمانوں کو پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیل رکھا ہے، ہمیں مشاہدہ، تشکر اور تدبر کی روایت کو زندہ کرنا ہے، ورژن 2025ءکے تحت علم کے شعبے میں دور رس اصلاحات متعارف کروارہے ہیں، حکمران کرپٹ ہوں تو ملک کے خزانے دو گنا نہیں ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ریاض میں پاکستان پروفیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مایوسی کے اندھیروں سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پہ آکھڑا ہوا ہے۔ ہمیں اتحاد، یکجہتی اور مثبت سوچ کی ضرورت ہے، اگر حکمران کرپٹ ہوں تو ملک کے خزانے دوگنا نہیں ہوتے، برسوں بعد عوام پر امید ہوئے ہیں، ملک دشمنوں کو پاکستان کی ترقی ایک نظر نہیں بھاتی، بعض عناصر ذاتی اور سیاسی مقاصد کیلئے ملک کے استحکام سے کھیلنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے اب یہ نہیں رکے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -