مٹھائی میں شامل زہر تیار کرنے والی فیکٹری سیل، 5 افراد گرفتار

مٹھائی میں شامل زہر تیار کرنے والی فیکٹری سیل، 5 افراد گرفتار
مٹھائی میں شامل زہر تیار کرنے والی فیکٹری سیل، 5 افراد گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لیہ (ویب ڈیسک) پولیس نے مٹھائی میں شامل زہر تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2 مالکان ان کے 2 ساتھیوں اور محکمہ زراعت کے ایک فیلڈ اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا، پولیس نے فیکٹری کو سیل کرکے سامان و آلات وغیرہ قبضہ میں لے لئے، علاقہ میں خصوصی میڈیکل کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہے، کیمپ کے پہلے روز 51 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 4 متاثرین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ جبکہ 2 کو لاہور ریفر کردیا گیا جبکہ رہلی مٹھائی کھانے والے 3افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ متاثرین میں فیصل آباد سے آئے ہوئے 9 باراتی بھی شامل ہیں جو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج ہیں۔

مزید : لیّہ