راولپنڈی : پشاور روڈ پر سکول وین کو حادثہ ، 8بچے زخمی , 2کی حالت تشویشناک

راولپنڈی : پشاور روڈ پر سکول وین کو حادثہ ، 8بچے زخمی , 2کی حالت تشویشناک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور روڈ پر سکول وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 8بچے زخمی ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد سکول وین بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی ۔ حادثے کے بعد زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا تاہم واقعے کے بعد وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

مزید : راولپنڈی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...