نواز شریف اور مشرف کے لائن مارنے کا دعویٰ کرنے والی اسما راجپوت نے وضاحتی ویڈیو جاری کردی

نواز شریف اور مشرف کے لائن مارنے کا دعویٰ کرنے والی اسما راجپوت نے وضاحتی ...
نواز شریف اور مشرف کے لائن مارنے کا دعویٰ کرنے والی اسما راجپوت نے وضاحتی ویڈیو جاری کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نوا ز شریف اور سابق صدر پرویز مشرف پر لائن مارنے کا الزام لگانے والی اسما راجپوت نامی لڑکی نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دینے کیلئے ویڈیو جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ٹی وی کے پروگرام اوور دی ایج کے آڈیشن کے دوران اسما نامی لڑکی نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد کے سفر کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے اس پر لائن ماری تھی ۔ بزنس کلاس میں سفر کے دوران وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے اس سے باتیں کیں اور نمبر لے کر شام کو کھانے کی دعوت دی۔ اسما نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بھی اس پر سفر کے دوران لائن ماری تھی تاہم ان کا لائن مارنے کا انداز نواز شریف سے زیادہ اچھا تھا۔ سابق صدر نے بھی اس سے وہی سوالات پوچھے اور لائن مارنے کیلئے وہی طریقہ اپنایا جو وزیر اعظم نواز شریف نے اپنایا تھا ۔ لڑکی نے کہا کہ دونوں شخصیات کی دعوت کے باوجود وہ ان کے پاس نہیں گئی تاہم لائن مارنے کے ثبوت اس کے پاس موجود ہیں۔

اسما راجپوت کے آڈیشن کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ تنقید سے خوش اسما راجپوت نے وضاحت کیلئے فیس بک پر ویڈیو جاری کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ میں نے اوور دی ایج میں لائن والی جو بات کی وہ بالکل سچ ہے، مجھے جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جھوٹ وہ لوگ بولیں گے جنہیں شہرت کا شوق ہو مجھے شہرت حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اگر مجھے اس قسم کا کوئی شوق ہوتا تو میں ماڈلنگ کی طرف جاتی۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ اوور دی ایج ایک ریئلٹی شو ہے اس لیے صرف سچ بولا اور اگر نواز شریف اور پرویز مشرف نے مجھ سے کھانے کا پوچھ لیا تو اس پر ایشو بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Asmaa Rajput by dailypakistan

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...