کبھی خوشی کبھی غم میں کام کرنے والی یہ بچی اب کیسی ہے؟ جانئے

کبھی خوشی کبھی غم میں کام کرنے والی یہ بچی اب کیسی ہے؟ جانئے
کبھی خوشی کبھی غم میں کام کرنے والی یہ بچی اب کیسی ہے؟ جانئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(یو این پی) چندو کے چاچا نے چندو کی چاچی کو چاندنی رات میں چاندنی چوک میں چاندی کی چمچ سے چٹنی چٹائی۔ اگر آپ کو یہ ڈائیلاگ یاد ہے تو اس کو ادا کرنے والی لڑکی بھی ضروری یاد ہوگی جس نے فلم کبھی خوشی کبھی غم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار نبھایا تھا۔ یہ لڑکی نہ صرف اب جوان ہو چکی ہے بلکہ اس کا شمار بھارت کی صف اول کی ماڈلز میں ہوتا ہے۔مالویکا راج نامی یہ بھارتی ماڈل اپنے پراعتماد انداز سے جانی جاتی ہے۔ مالویکا راج نے 2010ء میں ہونے والے مقابلے فیمینا مس انڈیا میں بھی حصہ لیا تھا۔ ماڈلنگ کے علاوہ مالویکا نے قومی سطح پر فٹبال کھیل کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا ہے۔ تاہم اب یہ سپر ماڈل جلد ہی کسی فلم میں ہیروئن کے کردار میں نظر آنے والی ہے۔

مزید : تفریح