افغان طالبان نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی

افغان طالبان نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی
افغان طالبان نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (آن لائن) افغان طالبان نے اپنے وفد کے پاکستان پہنچنے کی تصدیق کر دی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے قطر میں قائم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب افغان عوام کے ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات طویل المدتی سرحدی اور کمرشل منتقلیوں کا آغاز ہوا افغان عوام کی ایک بڑی تعداد وہاں بطور پناہ گزینوں کے طور پر رہ رہی ہے ۔ ایسی صورت حال میں اسلامی امارات کے سیاسی آفس نے اعلی سطحی وفد اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا جو کہ افغان پناہ گزینوں کے مسائل کے علاوہ سینئر اور دیگر قیدیوں کی رہائی کے لئے بات چیت کرے گا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وفد کا دورہ پاکستان اور دونوں کے بہترین مفاد میں ہو گا اور اس کے یقیناً مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ مصالحتی وفد اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے ملا برادر کی رہائی سے متعلق بھی بات چیت کرے گا ، ا فغان طالبان کے وفد میں ملا شہاب الدین اور ملا جان محمد شامل ہیں #