آف شور کمپنیوں کے نام پر 4.7ارب ڈالر بھارت بھجوانے کا انکشاف

آف شور کمپنیوں کے نام پر 4.7ارب ڈالر بھارت بھجوانے کا انکشاف
آف شور کمپنیوں کے نام پر 4.7ارب ڈالر بھارت بھجوانے کا انکشاف

کراچی (این این آئی) پاکستان سے آف شور کمپنیوں کے نام پر 4ارب 70کروڑ ڈالر بذریعہ دبئی بھارت بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کا شور ابھی تھما نہیں تھا کہ آف شور کمپنیوں کا ایک اور سکینڈل بے نقاب ہو گیا۔ ایف بی آر کے خصوصی سیل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے ایک سال کے دوران آف شور کمپنیوں کے نام پر 4 ارب 70 کروڑ ڈالر پاکستان سے براستہ دبئی بھارت بھجوائے گئے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں رقم بھارت بھجوانے کی تصدیق کے بعد ایف بی آر کے ان لینڈ انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن ونگ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق رئیل سٹیٹ کے نام پر سرمایہ کاری ظاہر کر کے رقم باہر بھجوائی گئی ، کروڑوں ڈالر بھجوانے والوں میں وہ لوگ شامل ہیں جو یا تو معمولی ٹیکس دیتے ہیں یا پھر سرے سے دیتے ہی نہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین ایف بی آر نے سکینڈل کی تحقیقات رکوا دی ہیں۔دستاویزات کے مطابق ابتدائی طور پر 462 ایسے افراد کا سراغ لگایا گیا ہے جن کے ظاہر اثاثے باہر بھجوائی جانے والی رقم کے مطابق نہیں ہیں۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...