سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل اپوزیشن کے شور شرابے میں منظور کر لیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کے باعث سپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس 10 منٹ کیلئے ملتوی کر دیا۔

سندھ اسمبلی کے سپیکر آغاز سراج درانی کے زیر صدارت اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور کیا گیا تو اپوزیشن نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کر دیا۔ اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجلاس 10 منٹ کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...