پشاور میں چوہے کے کاٹنے سے کم سن بچہ شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

پشاور میں چوہے کے کاٹنے سے کم سن بچہ شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال ...
پشاور میں چوہے کے کاٹنے سے کم سن بچہ شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں چوہے کے کاٹنے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق چوہے نے 5 ماہ کے  آیان کے جسم پر 19جگہ کاٹا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔  پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور آج بھی بچے سمیت 8مریض لیڈی ریڈنگ ہسپتال لائے گئے ہیں ۔ جبکہ رواں ماہ چوہوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 308تک جا پہنچی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں خونہار چوہوں کے کاٹنے سے روزانہ کی بنیاد پر 10سے 12افراد زخمی ہو رہے ہیں جس سے لوگوں خصوصاُُبچوں میں شدید خوف و ہراس ہے ۔یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور میں چوہا مار مہم کا اعلان بھی کیا گیا تھا جسے دو دن بعد ہی واپس لے لیا گیا ۔

مزید : پشاور