سرچ آپریشن میں لال مسجد کے خطیب سمیت 54افراد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

سرچ آپریشن میں لال مسجد کے خطیب سمیت 54افراد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لال مسجد کے خطیب اسلحہ رکھنے پر گرفتار ،لائسنس جمع کرائے جانے پر رہاکردیئے گئے۔ ڈان نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران لال مسجد کے ایک خطیب اور 54 دیگر افراد کو گرفتار کر لیا۔

تاہم بعدازاں مذکورہ خطیب کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔پولیس کے مطابق لال مسجد کے نائب خطیب عامر صدیقی کو ا±س وقت حراست میں لیا گیا جب بارہ کہو پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مدرسے کی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 3 کلاشنکوفیں برآمد ہوئیں، پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر صدیقی کی زیر سرپرستی چلنے والا یہ مدرسہ ایک نجی سکول کی جگہ پر قائم کیا گیا تھا۔

جب عامر صدیقی اسلحے کے لائسنس دکھانے میں ناکام رہے تو انہیں پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں تھوڑی دیر بعد کچھ مقامی افراد اسلحے کا لائسنس لے کر پیش ہوئے، جس کے بعد مذکورہ خطیب کو رہا کردیا گیا جبکہ لائسنس کو پولیس نے تصدیق کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔

جب 'لال مسجد شہداءفاونڈیشن' کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ صدیقی صاحب کی گرفتاری کی وجہ ان کی ملکیت سے 3 کلاشنکوفوں کا برآمد ہونا تھا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن پورے بارہ کہو میں کیا گیا جس میں عامر صدیقی کا گھر بھی شامل تھا۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب ہم نے رینجرز ترجمان سے بات کی تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ عامر صدیقی کو رہا کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ عامر صدیقی کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعابد اورکزئی نے پولیس سٹیشن جا کر ان کی ضمانت کراوئی۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بارہ کہو کے علاقے مدینہ ٹاو¿ن، میرا بیگوال، اتھل اور پی ٹی وی کالونی میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔اس آپریشن کے دوران 54 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں کچھ افغان شہری بھی شامل تھے، جنہیں حراست میں لے کر تفتیش کے لیے منتقل کیا گیا۔

اس پورے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا، جن میں 19 بارہ بور کی بندوق، 108 بندوق کے راو¿نڈ، 1،512راو¿نڈز کے ساتھ 5 ایس ایم جی، 3 نائن ایم ایم پستول 50 راو¿نڈ کے ساتھ، ایک 44 بور کی بندوق 312 راو¿نڈ کے ساتھ، ایک 22 بور کی رائفل اور اس کے 300 راو¿نڈ، 2 سیون ایم ایم پستول اور اس کے 19 راو¿نڈ، 18 تیس بور کی پستول اور 200 راو¿نڈز، ایک 32 بور ریوالور اور 18 راو¿نڈز، ایک 45 بور پستول اور 10 خنجر شامل ہیں۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...