نئے ایف ایم لائسنس، درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

نئے ایف ایم لائسنس، درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
نئے ایف ایم لائسنس، درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ملک کے مختلف علاقوں میں نئے ایف ایم لائسنس جاری کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 16مئی تک توسیع کر دی ہے۔ پیمرا کے ذرائع کے مطابق 27مارچ سے لائسنس کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر 25اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں تاہم لائسنس حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کی جانب سے دلچسپی کی وجہ سے اس تاریخ میں 15مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ پیمرا کو اس وقت تک کثیر تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...