ذہنی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے سندھ کے لوگوں کو جگائیں گے:شاہ محمود قریشی

ذہنی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے سندھ کے لوگوں کو جگائیں گے:شاہ محمود قریشی
ذہنی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے سندھ کے لوگوں کو جگائیں گے:شاہ محمود قریشی

  

میرپور خاص (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ ذہنی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں جنہیں کرپشن کے خلاف دعوت فکر دینے آیا ہوں۔

کرپشن مکاو ملک بچاو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہاں الیکشن لڑنے یا ووٹ مانگنے نہیں آیا بلکہ لوگوں کو جگانے اور کرپشن کیخلاف سندھ کے لوگوں کو دعوت فکر دینے آیا ہوں۔ میں نے سنا ہے کہ شہر میں لوگوں کو پینے کا پانی تک نہیں ملتامیں آپ لوگوں کی وکالت کروں گاکچھ بھی کرلیا جائے محبت کرنے والا گھر بیٹھ کر بھی ہماری آواز پر لبیک کہے گا۔

مزید : قومی