سی ایس ایس کے امتخان میں صرف 3فیصد امیدوار کامیاب ہوئے : فیڈرل پبلک سروس کمیشن

سی ایس ایس کے امتخان میں صرف 3فیصد امیدوار کامیاب ہوئے : فیڈرل پبلک سروس کمیشن
سی ایس ایس کے امتخان میں صرف 3فیصد امیدوار کامیاب ہوئے : فیڈرل پبلک سروس کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2015کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق صرف 3فیصد امیدوار سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کرسکے۔

جیو نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں ملک بھر سے12176امیدوار شریک ہوئے جن میں سے صرف 379امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کیا۔ اس کے علاوہ سندھ سے صرف 63امیدوار سی ایس ایس کا امتحان پاس کرسکے جبکہ 11امیدوار زبانی امتحان میں فیل ہوگئے ،نتائج کے مطابق امتحانات میں 40فیصد خواتین امیدوار کامیاب رہیں،سی ایس ایس کی پہلی 5 پوزیشن میں سندھ کا کوئی امیدوار شامل نہیں۔ کامیاب 238امیدواروں کو مختلف وفاقی گروپس میں گریڈ17کی ملازمت کی سفارش کی جائے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -