بسوں کی کمی اور فیس میں اضافہ، پنجاب یونیورسٹی طلبہ کا گدھا گاڑیوں پر احتجاج، سیکیورٹی گارڈز کیساتھ تصادم

بسوں کی کمی اور فیس میں اضافہ، پنجاب یونیورسٹی طلبہ کا گدھا گاڑیوں پر ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بسوں کی کمی اور فیس میں اضافے کے خلاف پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے گدھا گاڑیوں پر احتجاج کیا اور وی سی آفس جانے کی کوشش میں سیکیورٹی گارڈز سے تصادم ہو گیا۔

طلبہ نے بسوں کی کمی اور فیس میں اضافے کے خلاف گدھا گاڑیوں کو جمع کر لیا اور ان پر بیٹھ کر احتجاج کرتے ہوئے وائس چانسلر کے دفتر کی جانب پیش قدمی شروع کر دی تاہم وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز نے انہیں روکتے ہوئے وی سی آفس کی جانب جانے سے منع کر دیا جس پر طلباءاور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

طلباءکو وی سی آفس کی جانب جانے سے روکنے کیلئے سیکیورٹی گارڈز نے وی سی آفس جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں جبکہ طلباءکی جانب سے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ پارکنگ کی مد میں لی جانے والی فیس کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...