کوسٹ گارڈ کی کارروائی : پسنی چیک پوسٹ پر آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے 140کروڑ کی چرس برآمد ، دو سمگلر گرفتار

کوسٹ گارڈ کی کارروائی : پسنی چیک پوسٹ پر آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے 140کروڑ کی ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پسنی چیک پوسٹ پر آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے 140کروڑ روپے کی چرس برآمد کرلی ۔

نیو نیوز کے مطابق کوسٹ گارڈ حکام نے پسنی چیک پوسٹ پر آئل ٹینکر کو روک کر تلاشی لی تو خفیہ خانوں سے 900کلو چرس برآمد ہوئی جسے قبضے میں لیکر دو سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ چرس پاکستان سے مشرق وسطیٰ سمگل کی جا رہی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...