سندھ ہائیکورٹ ، سزائے موت پانے والے تین مجرموں کی سزا معطل

سندھ ہائیکورٹ ، سزائے موت پانے والے تین مجرموں کی سزا معطل
سندھ ہائیکورٹ ، سزائے موت پانے والے تین مجرموں کی سزا معطل

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق فوجی اہلکار کے قتل میں سزائے موت پانے والے تین مجرموں کی سزائے موت معطل کردی ہے۔ بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں تین مجرموں کو سزائے موت دینے کے خلاف سماجی تنظیم کی اپیل کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے طرفین کے وکلا کے ابتدائی دلائل کے بعد تینوں مجرموں کی سزائے موت معطل کردی ۔ مقامی عدالت نے خاتون نسیمہ سمیت عتیق الرحمان اور ریاض کو سابق آرمی اہلکار کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی ۔ تینوں ملزمان نے 2010 میں سعید آباد کے علاقے میں سابق فوجی اہلکار محمد ارشد کو قتل کیا تھا ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...