پیپلز پارٹی کو پتہ ہی نہیں قانون سازی کیا ہوتی ہے ، رات کو کوئی خواب دیکھتا ہے صبح ترمیم ہو جاتی ہے : اظہارالحسن

پیپلز پارٹی کو پتہ ہی نہیں قانون سازی کیا ہوتی ہے ، رات کو کوئی خواب دیکھتا ہے ...
پیپلز پارٹی کو پتہ ہی نہیں قانون سازی کیا ہوتی ہے ، رات کو کوئی خواب دیکھتا ہے صبح ترمیم ہو جاتی ہے : اظہارالحسن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو پتا ہی نہیں قانون سازی کیا ہوتی ہے، حکومت لوکل گورنمنٹ لانا ہی نہیں چاہتی ۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رات کو کوئی خواب دیکھتاہے اور صبح ترمیم ہوجاتی ہے، حکمرانوں کی طرز حکمرانی کی وجہ سے ایوان مچھلی بازاربن چکا ہے اور جب ایسی صورتحال ہوتی ہے تو سپیکراسمبلی 15 منٹ کیلئے ڈپٹی سپیکرکوبلا کرچلے جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کے ساتھ زیادتی کررہی ہے :باربار کہتا ہوں کہ یہ سپریم کورٹ کی خلاف ورزی ہوگی ،سپریم کورٹ سے گزارش ہے کہ ازخود نوٹس لے۔

مزید : کراچی