منگنی سے انکار پر ہندو یونیورسٹی کی جواں سال خاتون پروفیسر نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی

منگنی سے انکار پر ہندو یونیورسٹی کی جواں سال خاتون پروفیسر نے دلبرداشتہ ہو ...
منگنی سے انکار پر ہندو یونیورسٹی کی جواں سال خاتون پروفیسر نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بنارس ہندو یونیورسٹی کے گرلز کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تعینات جواں سال لڑکی نے پھندا لگاکر خود کشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر سواتی پانڈے نے دولہے کی طرف سے منگنی سے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر ورانسی میں اپنے گھر میں خود کشی کرلی۔ پولیس کو خود کشی سے قبل لکھا گیا ایک خط بھی ملا ہے جس میں پروفیسر سواتی نے لکھا ہے کہ وہ یہ انتہائی قدم اپنی منگنی سے انکار پر اٹھار ہی ہے ۔
خود کشی کرنے والی پروفیسر کے اہل خانہ نے بتایا کہ سواتی کی 9 مئی کو منگنی ہونا تھی تاہم اس کے ہونے والے دولہے نے بہت سے انتظامات مکمل ہونے کے باوجودمنگنی سے انکار کردیا۔موبائل فون ڈیٹا سے ملنے والی معلومات سے بھی یہی پتا چلا ہے کہ خو دکشی سے پہلے اس کی اپنے ہونے والے شوہر سے طویل گفتگو ہوئی تھی ۔ پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -