100ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی گئی

100ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بجٹ سٹریٹجی پیپر پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں میکرواکنامک فریم ورک پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گیا کہ تمام میکرواکنامک فریم ورک اطمینان بخش ہیں، اقتصادی ترقی کی شرح بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ بجٹ میں 100 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کردی جائے اور افراط زر کی شرح 5 فیصد سے کم سطح پر رکھی جائے۔ آئندہ 3 سال کے بجٹ کا ابتدائی خدوخال تیار کرلیاگیا ہے۔ مسودہ حتمی منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...