انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دبھتہ خوروں کو قید کی سزا سنادی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دبھتہ خوروں کو قید کی سزا ...

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مجرموں کو قید کی سزا سنا دی ۔

جیو نیوز کے مطابق عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں مجرموں کو 10،10سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ مجرموں نے وکیل سے 3کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا جس کی درخواست پر سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ تاہم آج کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بھتہ خوروں کو قید کی سزا سنا دی ہے ۔ سی ٹی ڈی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...