افغان طالبان نے قتل میں ملوث 2 افراد کو پھانسی دے دی
کراچی(ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبہ بغلان ضلع برکہ سے تازہ ترین اطلاع کے مطابق دو قاتلوں کو پھانسی پر چھڑادیا گیا۔ افغان طالبان کے ترجمان کے مطابق چند روز قبل صوبہ تخار ضلع اشکمش کے رہائشی محمد گل ولد احمد گل نے دو افراد کو اغوا کرنے کے بعد مار ڈالا تھا، افغان طالبان نے اپنے زیر اثر علاقے میں خفیہ معلومات کی بناءپر دونوں قاتلوں کو گرفتار کرکے اپنی امارات اسلامیہ کی شرعی عدالت کے حوالے کردیا گیا۔ اخبار روزنامہ جہان پاکستان کے مطابق قاتلوں کے اعتراف اور تحقیق کے بعد افغان طالبان کی عدالت نے دونوں قاتلوں کو قصاص کی سزا سنادی جس پر عمل کرتے ہوئے افغان طالبان نے 25 اپریل 2016ءمقامی وقت کے مطابق دوپہر کے لگ بھگ دونوں قاتلوں محمد اکرم ولد عبدالکریم اور قطب الدین ولد بیگ محمد کو مجمع میں سولی پر لٹکادیا۔ افغان طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں کو امارات اسلامیہ کے تحت شرعی نظام پر پابند رہنےا ور اس پر عمل درآمد رہنے کیلئے شرعی بنیادوں پر عدالتیں فیصلہ سناتی ہیں، کابل دوہری انتظامیہ کا ان علاقوں میں کنٹرول نہ ہونے کے سبب افغان طالبان ملزمان کو شرعی عدالتیں قرار دینے والے قاضیوں کے فیصلے کے تحت سزا پر عملدرآمد کراتے ہیں۔