سٹیٹ بینک حکام پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کاحصہ بننے پر رضامند

سٹیٹ بینک حکام پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کاحصہ بننے پر رضامند
سٹیٹ بینک حکام پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کاحصہ بننے پر رضامند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملے پر سٹیٹ بینک حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ سٹیٹ بینک حکام نے اس موقع پر پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا حصہ بننے پر رضامندی کا اظہار بھی کیا۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تحقیقات کیلئے صلاحیت موجود نہیں ہے لیکن اگر تحقیقاتی کمیشن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے طلب کیا تو معاونت کیلئے تیار ہیں۔