نئی دہلی کے عجائب گھر میں آتشزدگی، نادر نمونے تباہ

نئی دہلی کے عجائب گھر میں آتشزدگی، نادر نمونے تباہ
نئی دہلی کے عجائب گھر میں آتشزدگی، نادر نمونے تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں آگ لگنے کے باعث نادر اشیا جل گئی ہیں، جبکہ آگ بجھاتے ہوئے 6 فائر فائٹرز بھی زخمی ہو گئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی کے نیچرل ہسٹری میوزیم کی چھٹی منزل پر آگ رات پونے دو بجے لگی جبکہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ تمام منزلوں تک پھیل گئی۔ بھارتی عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ قریب کی مزید عمارتیں بھی جل گئیں۔ ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی چالیس گاڑیوں نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، تاہم ایک مرتبہ پھر آگ میوزیم کی چھٹی منزل پر بھڑک اٹھی۔ آگ بجھاتے ہوئے چھ فائر فائٹرز بھی زخمی ہو گئے۔ بھارتی حکام کے مطابق میوزیم میں رکھے آگ بجھانے کے آلات ناکارہ ہو گئے تھے۔ جس کے باعث آگ کنٹرول سے باہر ہوئی۔