ایاز صادق کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامے جعلی، درخواست دیدی ہے: شعیب صدیقی

ایاز صادق کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامے جعلی، درخواست دیدی ہے: ...
ایاز صادق کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامے جعلی، درخواست دیدی ہے: شعیب صدیقی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی کے رکن شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامے جعلی ہیں جن کے خلاف درخواست دیدی ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی اے کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر جعلی حلف نامے جمع کرانے کا الزام لگایا ہے کیونکہ ایاز صادق کی درخواست میں جمع کئے گئے حلف نامے جعلی ہیں جن پر کوئی مہر اور دستخط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایاز صادق کے خلاف کارروائی کی درخواست دی ہے اور سپیکر قومی اسمبلی کی درخواست کا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

مزید : اسلام آباد