پنجابی شاعر انور سحر کو دوران تفتیش تشدد سے قتل کرنیوالے سب انسپکٹر کو عمر قید دو لاکھ جرمانہ، ایس ایچ او بری

پنجابی شاعر انور سحر کو دوران تفتیش تشدد سے قتل کرنیوالے سب انسپکٹر کو عمر ...
پنجابی شاعر انور سحر کو دوران تفتیش تشدد سے قتل کرنیوالے سب انسپکٹر کو عمر قید دو لاکھ جرمانہ، ایس ایچ او بری

چنیوٹ (ویب ڈیسک) دوران تفتیش ملزم کو قتل کرنے والے سب انسپکٹر جعفر علی کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملک منیر احمد جوئیہ نے تھانہ لنگرانہ میں 2011ءدوران تفتیش جاں بحق ہونے والے ملزم انور سحر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا۔ فیصلہ میں تفتیشی آفیسر جعفر علی پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید سزا اور دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ایس ایچ او ظفر وٹو کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا گیا فیصلہ سنتے ہی ملزم سب انسپکٹر جعفر علی کمرہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011ءمیں دوران تفتیش تشدد کرکے پنجابی مزاحیہ شاعر ملزم انور علی سحر کو قتل کردیا جس پر اہل خانہ نے اس کی نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقدمہ کو خارج کردیا تھا لیکن اہل خانہ کی طرف سے اس پر پرائیویٹ استغاثہ عدالت میں کیا گیا جس پر فیصلہ سنادیا گیا۔

مزید : چنیوٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...