کنٹریکٹ اور پیسہ دے کر کھلاڑیوں سے اختیارات لے لیے جاتے ہیں : ثنا میر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ اور پیسہ دے کر کھلاڑیوں سے اختیارات لے لیے جاتے ہیں ، مقابلے کیلئے کھلاڑیوں کو اختیارات دینے کی ضرورت ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں ثنا میر نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے صرف ٹی 20 کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کی بات کی ہے چاہتی ہوں کہ ٹی 20 ٹیم کی قیادت کسی نوجوان کھلاڑی کے سپرد کی جائے اسی لیے بورڈ کو نئی کپتان کیلئے 2،3 نوجوان لڑکیوں کے نام دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ کا مینز کرکٹ سے موازنہ نہ کیا جائے۔