انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی کا اجلاس، نادرا سے بلاک شناختی کارڈز سمیت ضروری تفصیلات طلب

انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی کا اجلاس، نادرا سے بلاک شناختی کارڈز سمیت ضروری ...
انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی کا اجلاس، نادرا سے بلاک شناختی کارڈز سمیت ضروری تفصیلات طلب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابی اصلاحات کیلئے قائم ذیلی کمیٹی نے نادرا حکام سے بلاک شناختی کارڈز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جو آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیںگی۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نادرا حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں 64 ہزار سے زائد بلاک شناختی کارڈز ہیں جس پر کمیٹی نے نادرا حکام سے بلاک شناختی کارڈز کی صوبہ وار تفصیلات طلب کیں او ر ہدایت کی کہ نادرا حکام آئندہ اجلاس میں بلاک شناختی کارڈز کی وجوہات بھی پیش کریں جبکہ تاریخ وار بلاک شناختی کارڈز کی تفصیل بھی مہیا کی جائے۔

آفتاب شیرپاﺅ کا کہنا تھا کہ نادرا پاکستانی شہری لینے والوں کی تفصیلات دے اور پاکستانی شہریت لینے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کرے۔

مزید : اسلام آباد