پاکستان کپ کے دوران جھگڑا ، پی سی بی نے عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی

پاکستان کپ کے دوران جھگڑا ، پی سی بی نے عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی
پاکستان کپ کے دوران جھگڑا ، پی سی بی نے عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو پاکستان کپ کے دوران فیصل آباد میں جھگڑا کرنے کے معاملے پر کلین چٹ دے دی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کپ کے دوران عمرا کمل سمیت پانچ کھلاڑی فیصل آباد کے نجی تھیٹر میں ” کڑیاں بلے بلے“ نامی سٹیج ڈرامہ دیکھنے گئے تھے جس کے دوران انہیں ایک رقاصہ کی پرفارمنس اتنی زیادہ پسند آئی کہ اس سے دوبارہ ناچنے کی فرمائش کردی ۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر کھلاڑیوں نے شور شرابہ اور انتظامیہ سے جھگڑا کیا۔ جھگڑے کے واقعے کی خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

’ ناچ بسنتی ناچ‘ کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا، تفصیلات جانیے

پی سی بی کی جانب سے جھگڑے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جن کی ابتدائی رپورٹ میں عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی گئی ہے ۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل نے فیصل آباد میں کسی سے جھگڑا نہیں کیا ۔

مزید : کھیل