عرب ملک کویت میں تکے بنانے پر پابندی عائد کردی گئی

عرب ملک کویت میں تکے بنانے پر پابندی عائد کردی گئی
عرب ملک کویت میں تکے بنانے پر پابندی عائد کردی گئی

  

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب ،قطر ،یو اے ای اور کویت سمیت عرب ممالک میں نت نئی پابندیاں عائد ہوتی رہتی ہیں کچھ پابندیاں افسوسناک،کچھ حالات کے تقاضوں کے عین مطابق تو کچھ انتہائی دلچسپی کی حامل ہوتی ہیں۔ایسی ہی ایک پابندی کویت میں لگائی گئی جہاں باربی کیو کے شوقین حضرات کیلئے ایک بری خبر ہے کہ وہاں کے جزیروں اور ساحلوں پر حکام نے ”تکے“بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبداللہ الحمود الصباح نے قدرتی حسن کے تحفظ کیلئے کویتی جزیروں اور ساحلوں پر” باربی کیو“پر پابندی عائد کردی اور اس ضمن میں انہوں نے کویت میونسپلٹی کے ڈائریکٹر کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ پبلک اتھارٹی برائے زرعی امور اور فش ریسورسز کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں ساحل سمندر اور جزیروںپر ہونے والے وسیع باربی کیو کی روک تھام کیلئے تجاویز دی گئیں۔

کویت ٹائمز کے مطابق باربی کیو پر پابندی کا فیصلہ قدرتی حسن کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے

شیخ عبداللہ نے ’کبار‘،’گورو ‘اورام المردیم جزیروں پر باربی کیو کو روکنے پر زوردیا۔اس حوالے سے میونسپل حکام نے اپنی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : عرب دنیا