سعودی عرب میں جادوگر کا ’جادو‘ الٹا چل گیا، مشکل کھڑی ہو گئی

سعودی عرب میں جادوگر کا ’جادو‘ الٹا چل گیا، مشکل کھڑی ہو گئی
سعودی عرب میں جادوگر کا ’جادو‘ الٹا چل گیا، مشکل کھڑی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے عاشقوں اور دوسرے لوگوں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک مقامی جادوگر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایمریٹس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی نے سعودی عرب کے جنوب میں واقع صوبہ عسیر سے جادوگر اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کیا۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق ”وہ اپنے علاقے میں سب سے زیادہ شہرت رکھنے والا جادوگر ہے جس کی گاڑی سے جادو کیلئے استعمال میں لائی جانے والی اشیاءبھی برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار جادوگر نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جادو کرتا ہے اور مسائل کے حل کیلئے آنے والے لوگوں بالخصوص ایسے مرد اور عورتیں جو اپنے محبوب کے حوالے سے مسائل لے کر آتی ہیں، کو بلیک میل کرتا ہے “۔

مزید :

عرب دنیا -