بم دھماکوں میں عام شہریوں کی اموات میں ریکارڈ اضافہ ،خودکش حملوں کی زدمیں آنیوالے نئے ممالک کی فہرست بھی جاری

بم دھماکوں میں عام شہریوں کی اموات میں ریکارڈ اضافہ ،خودکش حملوں کی زدمیں ...
بم دھماکوں میں عام شہریوں کی اموات میں ریکارڈ اضافہ ،خودکش حملوں کی زدمیں آنیوالے نئے ممالک کی فہرست بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پانچ سالوں کے دوران بم دھماکوں میں عام شہریوں کی اموات اورزخمیوں کی تعداد میں 50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔برطانوی اخبار گارجین کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 2015میں دھماکہ خیز ہتھیاروں کے باعث 33ہزار عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ۔

دوسرا دھماکہ، پاناما پیپرز کا 400 سے زائد پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری افراد کی دوسری فہرست 9 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ

گزشتہ سال دھماکوں کے باعث شہری اموات میں ترکی میں 7682فیصداور یمن میں 1204فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔مصر ، لیبیا، شام اور نائجیریابالترتیب 142فیصد ،85فیصد،39فیصداور 22فیصد کے ساتھ نمایاں رہے ۔
خودکش حملوں کے باعث عام شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمیو ں کی تعداد میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔گزشتہ سال 68فیصد اضافے کے ساتھ 253خود کش حملوں میں 9205عام شہری ہلاک ہوئے ۔ 16180شہریوں کی ہلاکتیں یا زخمی ہونے کی وجہ کار بم دھماکے اورآئی ای ڈیز تھیں ۔

افغان طالبان نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی
21ممالک کو کئی خودکش حملوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں عراق، افغانستان، پاکستان ، نائیجیریا ، ترکی ، شام ، یمن ، چاڈ، کیمرون، لبنان، کویت ، فرانس شامل ہیں جبکہ جن ممالک کو دورِ حاضر میں ایسے حملوں کا سامنا کرناپڑا ہے ان میں سعودی عرب، صومالیہ ، لیبیا، مصر، چین ، بھارت ، بنگلہ دیش ، مالی اور تیونسیا شامل ہیں۔