رینجرز کی تفتیش مکمل ،عدالت نے عزیر بلوچ کو 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

رینجرز کی تفتیش مکمل ،عدالت نے عزیر بلوچ کو 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر ...
رینجرز کی تفتیش مکمل ،عدالت نے عزیر بلوچ کو 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق عزیر بلوچ کو اسلحہ ایکٹ کیس میں عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں رینجرز کی 90روزہ نظربندی کے بعد پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشی کے دوران پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ملزم سے گرفتاری کے بعد اسلحہ بھی برآمد ہو ا تھا اور ملزم سے پولیس نے تفتیش کرنی ہے جس پر عدالت نے عزیر بلوچ کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے چودہ روز کیلئے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...