خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر بچی کو سکھربیراج میں پھینک دیا ، تلاش کا کام جاری

خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر بچی کو سکھربیراج میں پھینک دیا ، تلاش کا کام ...

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی بچی کو سکھر بیراج میں پھینک دیا جس کے بعد ریسکیو حکام نے بچی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق سکھر میں خاتون نے گھریلو حالات اور فاقہ کشی سے تنگ آکر بچی کو سکھر بیراج میں پھینک دیا جس کے بعدا س نے خود بھی خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی افراد نے اسے پکڑ لیا اور بیراج پر موجود رینجرز اہلکاروں کو آگاہ کیا جنہوں نے خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے خاوند کی بیروز گاری اور جھگڑوں سے تنگ آکر پہلے اپنی بیٹی کو دریا میں پھینکا اور پھر خود چھلانگ لگانے کی کوشش کی ۔ پولیس کے مطابق خاتون روہڑی کی رہائشی ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں ۔

مزید : سکھر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...