”میرا آئی پیڈ ڈیڈ ہو گیا ہے ، آئی لویو“، سمندر میں کھو جانے والے امریکی نوجوان کا والدہ کو آخری پیغام

”میرا آئی پیڈ ڈیڈ ہو گیا ہے ، آئی لویو“، سمندر میں کھو جانے والے امریکی ...
”میرا آئی پیڈ ڈیڈ ہو گیا ہے ، آئی لویو“، سمندر میں کھو جانے والے امریکی نوجوان کا والدہ کو آخری پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سمندر میں کھو جانے والے 14سالہ امریکی نوجوان پیری کوہن اور ان کی والدہ کے درمیان ہونے والا آخری موبائل فون پیغام جاری کر دیا گیا ہے ۔ یاہو نیوز کے مطابق پیری کوہن نے سمندر میں کھو جانے کے بعد اپنی والدہ پامیلا کوہن کو انتہائی جذباتی آخری ٹیکسٹ میسج میں لکھا کہ ”اِٹ اِز پیری،میرا آئی پیڈ ڈیڈ ہو گیا ہے ، آئی لویو“ ۔ پیری کوہن نے یہ میسج اپنی والدہ کو 24جولائی 2015کی صبح 9بج کر 49منٹ پر کیا تھا ، یہ ٹیکسٹ میسج کوہن فیملی کے اٹارنی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

دوسرا دھماکہ، پاناما پیپرز کا 400 سے زائد پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری افراد کی دوسری فہرست 9 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ

پیری کو اپنا فون چونکہ ٹوٹ گیا تھا لہذا اس نے یہ مسیج اپنے دوست آسٹن سٹیفنس کے موبائل فون سے کیا تھا ۔پیری اور اس کا دیرینہ دوست آسٹن سٹیفنس فلوریڈاکی سمندری حدود میں کشتی کے تفریحی سفر پر نکلے تھے مگر وہ سفر ان کا آخری سفر ثابت ہوا تھا ۔امریکی کوسٹ گارڈز اوردیگر ریسکیو اداروں کی جانب سے ہفتوں تلاش کے باوجود وہ نہیں مل سکے۔ان کی کشتی تقریباََ 9ماہ بعد مارچ میں دریافت ہوئی تھی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -